عمراکمل دنیا کے بہترین بیٹسمین کوہلی جیسے ہو سکتے تھے،روشن ابیسنگھے

  عمراکمل دنیا کے بہترین بیٹسمین کوہلی جیسے ہو سکتے تھے،روشن ابیسنگھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(یواین پی) سابق سری لنکن فرسٹ کلاس کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر روشن ابیسنگھے نے پابندی کے شکار پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کا موازنہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹر کا موثر جواب اور دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی صلاحیت رکھتے تھے۔روشن ابیسنگھے کے مطابق وہ سمجھتے تھے کہ عمر اکمل پاکستان کیلئے متعدد ریکارڈز بنا سکتے ہیں اور کسی بھی نوجوان بیٹسمین سے کہیں زیادہ بہتر ہونے کے باعث وہ ویرات کوہلی کا جواب ثابت ہو سکتے تھے لیکن بے پناہ صلاحیت کے باوجود ان کا کیریئر جسے بہت زیادہ بلندی پر ہونا چاہئے تھا بدقسمتی سے یکسر مختلف سمت میں چلا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر وہ عمر اکمل کو بہت بلند درجہ بندی پر رکھتے ہیں اور ان کا یہ مقام بلند ہی رہے گا۔