لاک ڈاؤن،قومی کھیل مزید تنزلی کا شکار ہوگیا،نوید عالم

  لاک ڈاؤن،قومی کھیل مزید تنزلی کا شکار ہوگیا،نوید عالم

  

لاہور(افضل افتخار) ہاکی ٹیم کے سابق لیجنڈ نوید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور اب اس صورتحال میں تو قومی کھیل مزید تنزلی کا شکار ہوگیا ہے جب حالات بہتر ہوں گے تو اس کے بعد ہاکی کی ترقی فیڈریشن کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا اور اس سے نمٹنا آسان نہیں ہوگا سابق کھلاڑی نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ابھی سے قومی کھیل کی ترقی کے لئے ہاکی کے سابق کھلاڑیوں سے بھرپور رہنمائی لینے کی ضرورت ہے تاکہ مشکل وقت گزر نے کے بعدفوری طورپر ہم ہاکی کی ترقی پر کام کرسکیں انہو ں نے کہا کہ گھر بیٹھے کھلاڑیوں کی فٹنس بہت ضروری تھی اور اس کیلئے فیڈریشن نے جواقدامات کئے ہیں میں اس کی بھرپور حمایت کرتا ہوں اس طرح سے کھلاڑی تو فٹ رہیں گے ابھی پتہ نہیں کب تک ہمیں اس صورتحال کا مقابلہ کرنا ہے مگر ہم ایسے وقت میں جو کچھ کرسکتے ہیں اس کو ضرور کرنا چاہئیے اس کے بھی مستقبل میں بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے نوید عالم نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ میں ملک میں ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے حاضر ہوں اور اس کے لئے میں نے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کیں ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -