پی سی بی اور پی ایچ ایف کے دفاترآج سے کھل جائینگے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر (آج)پیر سے کھل جائینگے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے دفاتر تمام تر حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں دفاتر میں ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا۔دوسری جانب سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاتر کھولنے سے قبل تمام ضروری ہدایات پر عمل کیا جائیگا۔
اسٹاف کے لیے ماسک،ہینڈسینیٹائزر اور باڈی ٹمپریچر چیکنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔