جارح مزاج الیکس ہیلز انگلش ٹیم میں دوبارہ واپسی کیلئے پرعزم

  جارح مزاج الیکس ہیلز انگلش ٹیم میں دوبارہ واپسی کیلئے پرعزم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(یواین پی)جارح مزاج انگلش بیٹسمین الیکس ہیلز انگلش کرکٹ ٹیم میں دوبارہ واپسی کیلئے پرعزم ہیں کیونکہ مئی دو ہزار انیس کے بعد انہیں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں نمایاں بیٹسمینوں میں سے ایک کا درجہ حاصل ہے۔
گزشتہ برس ورلڈ کپ اسکواڈ سے اخراج کے بعد سے وہ ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہیں تاہم اگر ذاتی زندگی میں وہ کچھ غلطیاں نہ کر گزرتے تو انہیں عالمی کپ میں شرکت کا موقع مل سکتا تھا۔

 لیکس ہیلز نے امید ظاہر کی کہ جو نقصان انہوں نے اٹھایا وہ ہمیشہ کیلئے نہیں لہٰذا انہیں ایک بار پھر ابھرنے کا موقع ملے گا کیونکہ وہ برسٹل کے جھگڑے سمیت دیگر غلطیاں بھلا کر اپنے کیریئر کی جانب متوجہ ہیں اور یقینی طور پر انہیں چند سال کھیل سے انجوائے کرنے کا موقع ملے گا۔