صدر، وزیراعظم،آرمی چیف کا اسدقیصرکو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

  صدر، وزیراعظم،آرمی چیف کا اسدقیصرکو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کرکے ان سے خیریت دریا فت کی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کی اور ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ صدر عارف علوی نے سپیکر کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آئسولیشن میں موجود سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا اور ان سے خیریت دریافت کی، وزیراعظم نے اسد قیصر سے ان کے بچوں کی صحت کے بارے میں بھی پوچھا۔ دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا اور ان خیریت دریافت کی آرمی چیف نے سپیکر کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلیفون کر کے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے رابطہ کر کے انکی خیریت دریافت کی۔سلیم مانڈوی والا نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔دریں اثناء قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر بہتر نگہداشت کی وجہ سے نجی ہسپتال میں داخل ہوئے تھے اور اب کرونا سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ترجمان سپیکر قومی اسمبلی کے مطابق اسد قیصر خود کو بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسد قیصر آج پیر تک ہسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے کیونکہ بخار ختم ہوچکا جبکہ سینے میں معمولی انفیکشن ہے اور کھانسی پہلے سے بہتر ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 30 اپریل کو کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے گھر میں ا?ئیسولیشن اختیار کر لی تھی۔
اسد قیصر خیریت

مزید :

صفحہ اول -