پشاور،میجر محمد اصغر کورونا کے باعث شہید: آئی ایس پی آر

پشاور،میجر محمد اصغر کورونا کے باعث شہید: آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان افغانستان طور خم بارڈر پرڈیوٹی دینے والے افواج پاکستان کے سپوت میجر محمد اصغر کورونا کیخلاف جنگ میں جام شہادت نوش کر گئے۔وہ طورخم بارڈر پر افغا نستا ن سے آنے اور جانے والوں دونوں ممالک کے شہریوں کی سکریننگ کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد میجر محمد اصغر کو سانس کی تکلیف ہوئی تو انہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا،جہاں وہ گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اصغر نے جان کی بازی دے کر ثابت کر دیا کہ ڈیوٹی سے بڑی کوئی چیز نہیں۔

میجر اصغرشید

مزید :

صفحہ اول -