پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شروع ہوگا

      پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شروع ہوگا

  

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج پیر ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جانب سے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق سوالات کے جوابات پوچھے جائیں گے۔اجلاس میں کوڈ آف کریمینل پروسیڈییور(ترمیمی) بل2020 اور پنجاب ویلج، پنچائیت اینڈ نیبر ہڈ کونسلز (ترمیمی) بل 2020منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔اجلاس میں کورونا وائرس اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر عام بحث بھی جاری رہے گی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے حفاظتی تدابیر کے تحت حکومت اور اپوزیشن کے صرف 100اراکین ایوان میں داخل ہو سکیں گے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -