پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کا وزیراعظم کو ریلیف فنڈ برائے کورونا کیلئے ایک کروڑ کا عطیہ

پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کا وزیراعظم کو ریلیف فنڈ برائے کورونا کیلئے ایک ...

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور کویت حکومتوں اور ایک فنانشل انسٹی ٹیوشن کے اشتراک سے چلنے والی کمپنی پاک کویت انویسٹمنٹ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ہے۔پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی اس آزمائش کے دوران ملک کے غریب اور پسماندہ لوگوں کی مدد کرنے کیلئے مالی اعانت جمع کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کے اقدام کے معترف ہیں اور ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

عطیہ

مزید :

صفحہ اول -