کورونا وبا میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا صرف پوائنٹ سکورنگ ہے ُ؛ شبلی فراز

کورونا وبا میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا صرف پوائنٹ سکورنگ ہے ُ؛ شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے درپیش موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے اس میں کوئی شک نہیں لاک ڈاون نرم کرنے میں رسک ہے مگر وزیراعظم کو یہ بھی دیکھنا ہے غریب عوام کس حال میں ہیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کا علم نہیں یہ کب تک چلے گا،موجودہ صورتحال میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے،اس موقع پر پارلیمنٹ اجلاس بلانا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے ہے، میرے خیال میں چند ہفتے تک پارلیمنٹ کا اجلاس نہیں ہونا چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان پر الزامات سے متعلق مجھے علم نہیں اور مجھے نہیں پتہ کہ وزیراعظم نے انہیں وزارت سے کیوں ہٹایا۔ میرے تعلقات اعظم خان سمیت سب کے ساتھ ٹھیک ہیں،حکومت نے بہت کام کیے پر ہم انہیں ٹھیک پروجیکٹ نہیں کرپائے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی ریکوری کیسز کی شرح 25سے 30فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمران غلط کام کرتے تھے اور پھر ان غلطیوں کا دفاع بھی کرتے تھے،چینی رپورٹ عوام کے سامنے آنے سے خود اپوزیشن حیران ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے یہ ثابت کیا ہے کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ ملکی تاریخ میں کوئی برسر اقتدار حکومت ایسی رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لائی لیکن چینی سے متعلق رپورٹ عوام کے سامنے آنے سے خود اپوزیشن جماعتیں حیران ہے۔
شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -