اقوام متحدہ بھارت کی مسلمانوں کیخلاف ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے: پاکستان

اقوام متحدہ بھارت کی مسلمانوں کیخلاف ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے: ...

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کا سلسلہ رکوانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مستقبل میں مظالم کی روک تھام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت میں آر ایس ایس کے نظرئیے کی حامی بھارتی جنتا پارٹی کے دور میں اسلام مخالف پراپیگنڈے کو حکومتی پشت پناہی میں فروغ دیا جا رہا ہے۔ ہندو بالا دستی کے نظرئیے کے حامی افراد کی اخلاقی اقدار کا اندازہ بی جے پی کے ممتاز رکن پارلیمنٹ کے اس اعلامیے سے لگایا جاسکتا ہے کہ تمام لوگ برابر نہیں اور درجے کے لحاظ سے مسلمان مساوی نہیں ہیں۔ اگر مسلمان آبادی کے 30 فیصد سے زیادہ ہو گئے تو ملک کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے رہنماء کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد اور تحریک آزادی کو کچلنے اور مقبوضہ وادی کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیراء ہے کیونکہ ان کے نزدیک اس مسئلے کا حتمی حل یہی ہے۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -