واشنگٹن کی ایک سڑک چینی ڈاکٹر سے منسوب کرنے کا بل ایوان نمائندگان میں پیش

واشنگٹن کی ایک سڑک چینی ڈاکٹر سے منسوب کرنے کا بل ایوان نمائندگان میں پیش

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی سینیٹ کے بعد اب ایوان نمائندگان میں بھی ایک بل متعارف کرایا گیا ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی کی ایک سڑک کو ایک آنجہانی چینی ڈاکٹر سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کی گئی،امریکی قانون سازوں نے یہ فیصلہ چینی شہر ووہان کے ایک ڈاکٹر لی ونلیانگ کے کرونا وائرس کے بارے میں سچ بول کر جان قربان کرنے کے اعتراف کے طور پر کیا ہے ڈاکٹر لی ووہان شہر کے ڈاکٹروں کے ایک گروپ میں شامل تھا جس نے دسمبر میں سوشل میڈیا پر چند پوسٹ شیئر کی تھیں جن کے ذریعے خبردار کیا گیا تھا کہ ووہان میں سارس کی طرز پر کا ایک وائرس جنم لے چکا ہے چینی حکومت کے حکم پر اس معلومات کو ظاہر کرنے کی سزا کے طور پر پولیس نے ان تمام ڈاکٹروں کو گرفتار کر کے اذیت دی ان میں سے یہ چینی ڈاکٹر فروری پولیس حراست میں ہلاک ہو گیا پولیس نے خلاف معمول زیادہ سختی کرنے سے ڈاکٹر کو ہلاک کرنے پر معذرت کر لی اور کہا کہ تشدد کا مقصد اسے ہلاک کرنا نہیں تھا اس واقعے پر پورے چین اور بیرونی دنیا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔کانگریس نے امریکی دارالحکومت میں چینی سفارت خانے کے سامنے کی سڑک ”انٹرنیشنل پیلس“ کا نام بدل کر ”لی ونلیانگ پلازہ“ تجویز کیا ہے سینٹ کی قرا داد میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر لی چین کے عوام کے ہیرو ہیں اور یہ سڑک دنیا اور چین کی حکومت کو مسلسل یاد دلاتا رہے گا کہ حق و سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔

بل پیش

مزید :

صفحہ اول -