پاکستان میں چین سے کورونا منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،نغمانہ ہاشمی

        پاکستان میں چین سے کورونا منتقلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،نغمانہ ...

  

بیجنگ(خصوصی رپورٹ)چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ دو ماہ قبل پاکستانی حکومت کا ووہان سے پاکستانی طالب علموں کو نہ نکالنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن وقت نے ثابت کیا کہ یہ درست فیصلہ تھا۔ ایسے وقت میں جب پوری دنیا چین سے اپنے لوگوں کو نکال رہی تھی، ہم نے چین پر اعتماد کیا کیونکہ ہمیں چین کی صلاحیتوں پر اعتماد تھا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کورونا کی چین سے منتقلی کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا جب کہ چین میں بھی کوئی پاکستانی کورونا سے ہلاک نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کے عوام اور اداروں کی جانب سے پاکستان کی بھرپور مدد کی جارہی ہے اور فضائی راستے سے طبی آلات اور دیگر سامان کی فراہمی جاری ہے۔

نغمانہ ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -