لاکھوں کٹس،ماسک اور طبی سامان پر مشتمل چینی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

لاکھوں کٹس،ماسک اور طبی سامان پر مشتمل چینی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ چین سے ایک اور طیارہ 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے۔ترجمان این ڈے ایم اے کے مطابق پی آئی اے کے طیارے میں 24ایکسرے مشین، ان کے پارٹس شامل ہیں۔ سامان میں ٹیسٹنگ کے لیے 3لاکھ71ہزاروی ٹی ایم بھی لائے گئے۔مختلف اقسام کے تقریباً 10لاکھ ماسک بھی بیجنگ سے اسلام آباد لائے گئے، چین سے خریدے گئے سامان کی پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد لائے گئے سامان کی یہ چھٹی کھیپ ہے۔

چینی کھیپ

مزید :

صفحہ اول -