بیرونی ممالک سے آنیوالے مسافروں کی سیدھا قرنطینہ منتقلی کا فیصلہ

    بیرونی ممالک سے آنیوالے مسافروں کی سیدھا قرنطینہ منتقلی کا فیصلہ

  

اسلام آباد(این این آئی)بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو سیدھا قرنطینہ مرکز منتقل کیا جائے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق نجی یا سرکاری قرنطینہ مرکز میں قیام کا انتخاب مسافر خود کرسکتے ہیں،قرنطینہ مرکز میں 24 گھنٹوں کے دوران این آئی ایچ مسافر خضرات کے تشخیصی ٹیسٹ کے نمونے حاصل کرئے گا۔ کوروناٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہو گی،ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافر کو قرنطینہ مرکز میں ہی قیام کرنا ہو گا۔ پرائیویٹ ہسپتال کے انتخاب کی صورت میں مریض اخراجات خود برداشت کریگا،مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی مد میں 500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ہدایت نامہ

مزید :

صفحہ اول -