کھوئی رٹہ، بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ جاری

  کھوئی رٹہ، بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھوئی رٹہ (آن لائن)لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ گولہ باری کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔بھارت آزادکشمیر کے سرحدی علاقوں کھوئی رٹہ نکیال، نیلم،تتہ پانی،اور دیگر علاقوں میں اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے جس سے عوام میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔جب بھی سویلین فصلوں کی کٹائی کرتے ہیں تو بھارتی فوجی اندھا دھند فائرنگ شروع کردیتے ہیں جس سے قیمتی جانوں کے ساتھ لوگوں کی املاک اور گھڑی فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے۔بھارت عالمی برادری کی توجہ اندرونی حالات سے ہٹانے کے لئے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کر کے خطے کے حالات خراب کررہاہے۔ اس وقت بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ جس کے خلاف نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو‘ سکھ‘ عیسائی اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی سراپا احتجاج ہیں لیکن عالمی برادری کی اس پر خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ بھارت ہزاروں مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جبکہ اس کی گولیوں کا نشانہ سرحد پر موجود نہتے شہری بنتے ہیں۔
بھارتی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -