خادم اعلٰی کمرے میں چھپے بیٹھے ہیں، مریم اور نگزیب انڈوں سے آرتی اتروائیں: فیاض چوہان
لاہور (آن لائن، این این آئی)وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو ملک میں صحت کی سہولیات میں کمی کا ذمہ دار ٹھہرانے کو ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا کے مصداق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب نے بار بار ایک جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کی کوشش میں گوئبلز، چانکیا اور میکاولی کی سیاست کو زندہ کیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا وائرس نے پنجاب میں آل شریف کے چالیس سال عموماً اور خصوصاً گزشتہ دس سالہ دورِ اقتدار کے گڈ گورننس کے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب پاکستان تحریکِ انصاف نے اقتدار سنبھالا تو پنجاب میں محکمہ صحت کے پاس صرف دو سو وینٹی لیٹرز تھے اور پورے صوبے میں وبائی امراض کے علاج کے لیے ایک بھی ہسپتال نہیں تھا۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں سردار عثمان بزدار نے وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پہلے سال نو ہسپتالوں کی تعمیر شروع کی۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ فواد چوہدری کی سربراہی میں آج پاکستان میں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی وینٹی لیٹرز بنا بھی رہی ہے اور ایکسپورٹ بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پنجاب کے ہر ہسپتال میں کرونا کے خلاف حفاظتی ماسک، دستانے، پی پی ایز اور ضروری آلات موجود ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے مریم اورنگزیب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے نام نہاد خادم اعلٰی کرونا سے ڈر کے ایک کمرے میں چھپے بیٹھے ہیں۔ اپنے لیڈر کے دل سے کرونا کا خوف دور کرنے کے لیے انڈوں سے انکی آرتی اتروائیں۔ فیاض الحسن چوہان نے امید ظاہر کی کہ شہباز شریف بطور قائدِ حزبِ اختلاف عملی طور پر کرونا کے خلاف کچھ کرتے نظر آئیں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان دورہ راولپنڈی کے دوران اپنے حلقے کی مختلف یونین کونسلز میں گزشتہ دونوں وفات پا جانے والے افراد کے گھروں میں گئے اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا-اس موقع پر کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 17 راجہ نزاکت, خبیب خان اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے -انہو ں نے سابقہ چیئرمین یونین کونسل 19سیٹلائیٹ ٹاؤن میاں عمراج حیات کے والدکے انتقال پر ان سے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کورمضان المبارک کی ان بابرکت ساعتو ں میں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے - پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے دورہ راولپنڈی کے دوران حال ہی میں وفات پا جانے والے راولپنڈی میں اپنے پی آر او شفقت محمود کی رہائشگاہ کوری روڈ راولپنڈی گئے اور انہوں نے شفقت محمود کے انتقال پر غمزدہ اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شفقت محمود ایک محنتی تجربہ کار اور مخلص شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے اپنے فرائض تن دہی, محنت اور جانفشانی سے سر انجام دیے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کریں کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
فیاض چوہان
فو