ڈاکٹر ز کیلئے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل کا سلسلہ شروع

  ڈاکٹر ز کیلئے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل کا سلسلہ شروع

  

اسلام آباد(آئی این پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 4 ہسپتالوں کو کرونا حفاظتی سامان روانہ کر دیا گیا ہے، جس میں 3 پی سی آر ٹیسٹنگ مشینیں، 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق بھجوائے گئے سامان میں 20 ہزار سرجیکل ماسک، 6 ہزار ڈی 95، دس ہزار این 95 ماسک، 14 ہزار حفاظتی سوٹ، 16 ہزار دستانے، اور 500 گاؤنز بھی سامان میں شامل ہیں۔این ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے 500 فیس شیلڈ، 800 حفاظتی عینکیں بھی ارسال کی گئی ہیں، 8 ہزار سینی ٹائزر کی بوتلیں بھی سامان میں شامل ہیں، دیگر صوبوں کے لیے بھی پانچویں کھیپ کا سامان بھیجا جا رہا ہے۔

این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ اول -