میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے، مریم نواز

  میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے، مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے ماؤں کے عالمی دن پرکہا کہ میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے،مجھے یہ سیکھانے کا شکریہ کہ خوف کوئی آپشن نہیں ہوتا۔ اتوار کو ماؤں کے عالمی دن پرمسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازشریف نے اپنی مرحومہ والدہ کلثوم نوازسے متعلق ٹوئٹ کیا کہ آپ کے ہمیں چھوڑکرگئے تقریباً دوسال ہوچکے ہیں، دوسال میں ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کودکھ سے یاد نہ کیا ہو۔مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کی یادیں اورتربیت مجھے مشکل وقت سے نکال رہی ہیں، مجھے یہ سیکھانے کا شکریہ کہ خوف کوئی آپشن نہیں ہوتا۔مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے جب کہ انہوں نے اپنے والد اوروالدہ کے ساتھ یادگارتصاویربھی شیئرکیں۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -