کورونا معاملے پرپی ٹی آئی خود ایک پیج پر نہیں،احسن اقبال

        کورونا معاملے پرپی ٹی آئی خود ایک پیج پر نہیں،احسن اقبال

  

نارووال (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پر حکومت کو سب کو کیا اکٹھا کرنا تھا خود اپنی پنجاب حکومت بھی ایک پیج پر نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ کنفیوژڈ حکومت 10 ماہ فیصلہ نہ کر سکی آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، حکومت کے 2 قدم آگے اور 4 قدم پیچھے نے معیشت کا کباڑہ کردیا۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی گزشتہ 3 ماہ سے یہ فیصلہ نہ کرسکی لاک ڈاؤن کیا ہوتا ہے کیسے کرنا ہے؟ سب کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا انہیں سب کو کیا اکٹھا کرنا تھا خود اپنی پنجاب حکومت بھی ایک پیج پر نہیں۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -