ٹڈی دل کے حملے سے زرعی بحران پیدا ہو سکتا ہے، نفیسہ شاہ

  ٹڈی دل کے حملے سے زرعی بحران پیدا ہو سکتا ہے، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں ٹڈی دل کے حملے،پیپلز پارٹی نے زرعی بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو ٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، ٹڈی دل کے حملوں کے نتیجے میں زرعی بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، سندھ سمیت ملک بھر میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں، ٹڈی دل کا مسئلہ صرف سندھ نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی گزشتہ ایک برس سے ٹڈی دل کے حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے، وفاق کو مزید آنکھیں بند کر کے غذائی قلت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت کے کوئی عملی اقدامات نظر نہ آنا باعث تشویش ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کی مجرمانہ خاموشی تباہ کن نتائج دے گی۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ اول -