سندھ میں لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے کا تاثر غلط ہے، ناصر شاہ

    سندھ میں لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے کا تاثر غلط ہے، ناصر شاہ

  

کراچی(این این آئی)وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبے میں لاک ڈاون کے مکمل خاتمے کا تاثر غلط ہے۔ اگر صوبہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعد اد بڑھتی ہے تو ہوسکتا ہے کہ حکومت سندھ کو دوبارہ مکمل لاک ڈاون کی طرف جانا پڑے۔ سندھ حکومت کو تاجر برادری کی قربانیوں اور خدمات کا احساس ہے ان کی مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ان کے ساتھ مل کر ایس او پیز بنارہے ہیں اور جن کاروباری سرگرمیوں میں وفاق نے نرمی کا اعلان کیا ہے وہ مقررہ طریقہ کار کے تحت کھل جائیں گی۔ناصر شاہ نے اپنے جاری میں مزید کہاکہ ہم نے لاک ڈاون خوشی سے نہیں کیا بلکہ انتہائی مجبوری میں اور عوام کی صحت کی خاطر یہ سخت فیصلے کرنے پڑے۔ وزیراعظم کے ساتھ تمام وزرا اعلی اور دیگر متعلقین کے ساتھ اجلاس میں جو فیصلے کئے گئے ہیں جن میں ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے، سندھ حکومت اس کی مکمل پابندی کر ے گی۔ جو لسٹ اورایس او پی وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ہیں ان میں بہت سی وضاحت طلب ہیں۔دریں اثنا صوبائی وزیر اطلاعات نے معروف کامیڈین اطہر شاہ خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے فن اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ناصرشاہ

مزید :

صفحہ اول -