پوری دنیا میں پھیلے کرونا کا مجموعی وزن ایک گرام، رحمن ملک کا دعویٰ

    پوری دنیا میں پھیلے کرونا کا مجموعی وزن ایک گرام، رحمن ملک کا دعویٰ

  

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما سنیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے کرونا کا مجموعی وزن ایک گرام ہے، بدقسمتی سے ہماری کشمیر پالیسی جاندار نہیں ہے، ہندوستان نے پروگرام بنایا کہ کشمیر کو عالمی ایجنڈے سے کیسے نکالا جائے، ہندوستان نے کشمیر میں 9 لاکھ فوج اتار دی، ہماری کوشش کے باوجود عالمی برادری اور مسلمان ملک ہماری مدد کونہیں آئے،ہندوستان نے پاکستان میں پراکسی جنگ شروع کررکھی ہے، ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی،کشمیر پر باجوہ ڈاکٹرائن ایک بہترین حکمت عملی ہے، صرف تقریروں سے معاملے حل نہیں ہوتے، نرندر مودی ایک جنگی مجرم ہے، کشمیر پر ہمیں عالمی عدالت انصاف کا رخ کرنا چاہے، کشمیر پر میں نے ایک پٹیشن تیار کی ہے، ہمیں عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھانا چاہے، امریکہ نے بھی کہا ہے کہ انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلا ف ورزی کشمیر میں ہوتی ہے، مودی پہلے بھی ٹاپ ٹین شدت پسندوں کی فہرست میں شامل رہا ہے، کچھ عرصہ پہلے تک امریکہ اور مودی ایک دوسرے کے ڈارلنگ تھے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رحمن ملک نے کہا مودی ہندوستان اور عالمی برادری دونوں طرف سے دباو کا سامنا ہے۔ پاکستان کے ادارے جوہری پروگرام پر نظر رکھیں، مودی کچھ بھی کرسکتاہے۔ اگر ہم جوہری ملک نہ ہوتے تو خطے میں طاقت کا توازن بھی نہ ہوتا۔ آج پاکستان دفاع کے معاملے میں بہت مضبوط ہے۔ مودی سارے مسائل کو میز پر حل کرنے کا سوچے، مودی کا فلسفہ وہی ہے جو آر ایس ایس کا ہے، امریکہ، سعودی عرب تعلقات اب پہلے جیسے خوشگوار نہیں رہے۔صدام حسین نے بینظیربھٹو کو پیغام بجھوایا کہ ان کے پاس ڈبلیو ایم ڈیز نہیں ہیں، صدام حسین نے پیشکش کی کہ وہ اپنے ہتھیاروں کا معائنہ کرانے کے لئے تیارہیں، رحمان ملک نے کہا بے نظیر بھٹو کی ہدایت پر میں نے امریکیوں سے عراق مسئلے پر بات کی، امریکی بولے محترمہ کوبتادیں، عراق کے معاملے پر بہت دیر ہوچکی ہے۔ اس وقت تک امریکی عراق حملے کی تیاری کر چکے تھے، میں نے اقوام متحدہ سے کہا کہ کرونا کی تحقیقات ہونی چاہیں، میں کرونا پر اقوام متحدہ سے دو سوال بھی پوچھے، اقوام متحدہ سے کہا کہ بتایا جائے کہ کرونا قدرتی آفت ہے انسانی؟ کرونا اگر انسانی آفت ہے تو ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ پاکستان نے کرونا کے خلاف بروقت کارروائی نہیں کی، پوری دنیا میں پھیلے ہوئے کرونا کا مجموعی وزن ایک گرام ہے۔

رحمن ملک

مزید :

صفحہ اول -