نادرن سرکل لیسکو میں کومبنگ آپریشن، 17روز میں 300 سے زائد بجلی چور پکڑ ے گئے، لاکھوں روپے جرمانہ

نادرن سرکل لیسکو میں کومبنگ آپریشن، 17روز میں 300 سے زائد بجلی چور پکڑ ے گئے، ...

  

لاہور(خبرنگار) ایس ای ناردرن سرکل لیسکو عامر یاسین نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اور روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جس میں گزشتہ 17دنوں کی تعیناتی کے دوران ناردرن سرکل میں 300 سے زائد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ ا گیا ہے اور بجلی چوروں کو خلاف 90سے زیادہ مقدمات درج کروا کر لاکھوں ڈی ٹیکشن بل(جرمانے) ڈال دئیے گئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ ایس ای عامر یاسین نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس میں ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر کومبنگ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں تعیناتی کے 17 دنوں میں 10 ہزار سے زائد کنکشنز کی انسپکشن کی گئی ہے جس میں 300سے زائد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ کر 90بجلی چوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے ہیں اور ان بجلی چوروں کو لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل (جرمانے) ڈال دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں میں سب سے زیادہ شیرا کوٹ، ساندہ، بند روڈ، راوی روڈ، کالا خطائی روڈ، کوٹ عبدالمالک سمیت شیخوپورہ روڈ پر ڈائریکٹ سپلائی پکڑی گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بجلی کے میٹروں کی ڈسپلے اوپن کر کے بجلی کی چوری پائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

کہ بجلی چوری میں لیسکو کے کسی اہلکار کے ملوث ہونے پر بھی کسی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی اور اسے بھی بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث کر کے گرفتار کروایا جائے گا جبکہ محکمہ سے اسے فارغ کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سپیشل سکواڈ اور ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ آپریشن کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -