اپوز یشن اورعوام دونو ں حکومت کے انتقامی نشانے پر ہیں، سلیم ر ضا

اپوز یشن اورعوام دونو ں حکومت کے انتقامی نشانے پر ہیں، سلیم ر ضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ اپوز یشن اورعوام دونو ں حکومت کے انتقامی نشانے پر ہیں۔کورونا کی مو دجو د گی میں عثمان بزدار بندکمروں کے ہیرو اور یاسمین راشد پریس کانفرنسز تک ڈاکٹر ہے۔ ایکسپو سنٹر میں چارپائیاں اور گتے کی پارٹیشن بنا کر قوم کو 90کروڑ کا چونا لگا دیا گیا۔ انہو ں نے کہاکہ عمران خان کے وزیراور مشیر کورونا وائر س کی بجائے اپوز یشن کیخلاف محاذ آرائی کی فضا بنا کر خان صاحب کوخو ش کر رہے ہیں۔

بیرو ن ملک سے اور اندرو ن ملک سے کثیر تعداد میں اکٹھی ہو نے والی امدادی ر قم کہاں خر چ ہو ئی یہ بہت بڑا سو الیہ نشان ہے۔انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف حکومت کے وزیراور مشیر قومی خزانہ پر بو جھ بن چکے ہیں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کا بینہ کا ہر فرد اپنے اپنے انداز میں قومی خزانے کو لو ٹ رہاہے لوٹا مار سیل کے حکومتی ایجنڈے سے عوام پر یشان ہیں اورحکومت سے نجات کیلئے دعا ئیں کررہی ہے۔