وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کردیا گیا

وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کردیا گیا

  

لاہور (پ ر)وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنے والے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔جس کی اوسط قیمت تقریبا 120روپے بنتی ہے۔جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنے والے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں۔جوکہ اوسط قیمت تقریباً 450 روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتی کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔

زکوٰۃ فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کے لئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کاکوئی روز گار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پو را کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے،نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰۃ کے مستحق ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -