اپوزیشن نے حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کے سوا کچھ نہیں کیا، اعجاز چودھری

  اپوزیشن نے حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کے سوا کچھ نہیں کیا، اعجاز چودھری

  

لاہور۔ (پ ر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن نے کرونا جیسی صورت حال میں بھی حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کے سوا کچھ نہیں کیا، جھوٹ بولنا اورقوم کو گمراہ کرنا (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے، ملک میں اس وقت غیر معمولی حالات ہیں لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن ابھی تک سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی اورسیاست کرنے سے بازنہیں آرہی، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے چند تنخواہ دار ملازم پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی قیادت کی سیاہ کرتوتوں پر نظر ڈال لیا کریں۔

،قوم زلزلہ اورسیلاب زدگان کا مال کھانے والوں کے چہرے ابھی تک نہیں بھولی،اپوزیشن کے پاس حکومت کیخلاف بے بنیاد تنقیدکرنے کے سوا کچھ نہیں بچا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت محدود وسائل کے باوجود کروناوبا سے پیداہونیوالے مسائل پرقابوپانے کیلئے کوشاں ہے،وزیراعظم عمران خان تمام اقدامات عوام کے مفاد کے کررہے ہیں،عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے ملکی حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت کورونا کو شکست دینے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ پائیدار اقدامات اُٹھا ئے رہی ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی بھی عوام کے وسیع تر مفاد کے لیے دی گئی ہے،کروناوبا کے نتیجہ میں معیشت پربدترین دباؤکے باوجود وفاقی حکومت کی ترجیحات اوراصلاحات کومعاشرے کے مختلف طبقات نے سراہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کورونا کی وباء سے نمٹنے کے ساتھ کمزور طبقات کی مدد اور معیشت کو چلانے والے شعبوں کو بھی ریلیف دے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -