منہاج یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ کیلئے فیسوں میں 10 فیصد رعایت
لاہور(پ ر)منہاج یونیورسٹی لاہور کی طرف سے لاک ڈاؤن اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران میں ریلیف دینے کے لیے یونیورسٹی میں زیر تعلیم تمام طلباء وطالبات کو فیسوں میں 10فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ریلیف دینے کے اقدام پر یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ اپنی نوعیت کا یہ پہلا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے رعایت دینے کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30مئی تک مڈ ٹرم انسٹالمنٹ جمع کروانے والے طلباء و طالبات اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ 30 مئی کے بعد فیسیں جمع کروانے والے طلبہ اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔