پی ٹی آئی وزیروں کی کارکردگی صفر ہے،عظمیٰ بخاری

  پی ٹی آئی وزیروں کی کارکردگی صفر ہے،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران اور بزدار نے دو سال نواز اور شہباز کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے میں گزار دئیے۔نیازی اور بزدار ہر دو ماہ بعد وزراء کی کارکردگی رپورٹ طلب کرنے کا ڈرامہ رچادیتے ہیں۔نالائق،مال بناؤ اور کام چور وزیروں کی کارکردگی رپورٹ صفر ہے۔عمران نیازی اور عثمان بزدار پہلے اپنی دو سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے لائیں۔عمرا ن صاحب دو سالوں میں آپ نے کسی وزیر سے وازرت واپس نہیں لی۔

عمران صاحب آپ نے صرف اپنے منشیوں اور خانساموں کی ڈیوٹیاں تبدیل کی ہیں۔عمران صاحب رپورٹیں طلب کرنے سے پہلے آٹے،چینی چوری اور ادویات سکینڈل کا جواب دیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا عمران صاحب آپ بن بلائے مودی کے مہمان بننے کے خواہاں ہیں۔مودی نہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے اور عمران نیازی مودی سے اربوں روپے کی ادویات خرید رہا ہے۔عثمان بزدار کس حیثیت سے اپنے وزیروں کی کارکردگی رپورٹس طلب کرسکتے ہیں۔بزدار صاحب کی اپنی رپورٹ تشویشناک اور ناقابل برداشت ہے۔عثمان بزدار کے نوٹس لینے،برہم ہونے اور انکوائری روپرٹ طلب کرنے کے بیانات مضحکہ خیز لگتے ہیں۔پنجاب کا کوئی وزیر عثمان بزدار کواپنے محکمے کی رپورٹ دینا مناسب نہیں سمجھتا۔پنجاب میں ہر وزیر اور مشیر خودکو وزیراعلیٰ تصور کرتا ہے۔بہت جلد عمرا ن نیازی اور عثمان بزدار کی اپنی رپورٹس طلب ہونے والی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -