سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے خصوصی ڈائیٹ پلان تیار لیگل نوٹس دیکر نظریہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، خواجہ عمران نذیر
لاہو(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک پرویز اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف سمیت دیگر ن لیگی رہنماؤں کو لیگل نوٹس دیکر ہمارا نظریہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں۔پرویز الہی کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی پاداش میں عمران خان نیب کے ذریعے تنگ کررہے ہیں، ترمیم نہیں نیب کو مکمل ختم کرنا ہوگا۔
، بیس سالوں سے مسلم لیگ (ن) کو کمزور کرنے اور توڑنے کی کوششں ہورہی ہیں۔انشااللہ مسلم لیگ (ن) نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں متحد اور یکجا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہانشااللہ شہبازشریف نیب کی جعلی منی لانڈرنگ کیس میں بھی سرخرو ہونگے، شہبازشریف بہادر خاندان کے ایک فرد ہیں بھاگنے والے نہیں،شہبازشریف نے نوازشریف کی طرح عدالتوں اور نیب کا سامنا کیا۔شہبازشریف مسلسل دو سالوں سے عدالتوں اور نیب دفاتر کے چکر لگارہے ہیں۔نیب دو سالوں میں شہبازشریف پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پو چھ رہی ہے کہ بیرون ملک سے ملنے والی امداد حکومت کہاں خر چ کررہی ہے؟۔ تحریک انصاف خود بھی اپنی ساری لائف چندہ اکٹھا کرتی رہی اور اب پوری قوم کو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کردیا ہے۔