مشکل گھڑی میں ڈاکٹروں کی خدمات کسی جہاد سے کم نہیں، سمیرا ساہی
لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ق) کی سنیئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ مشکل گھڑی میں ڈاکٹروں کی خدمات کسی جہاد سے کم نہیں،حکومت اور اتحادی جماعتو ں میں کو ئی اختلا ف نہیں ایسی خواہش رکھنے والے عوام اورملک د شمن ہیں،شہباز شر یف اور شر یف فیملی کی سیا ست بند گلی میں پھنس چکی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ کورونا نے ثابت کر دیا ہے کہ دنیا میں سپر طاقت صرف اللہ تعالی کی ذات ہے۔
امریکا اور دیگر ممالک کے ایٹمی ہتھیار میزائل سسٹم اور جدید اسلحہ بھی اس وائرس کو ختم نہیں کر سکا۔انہوں نے کہاکہ عوام کی زندگیاں محفوظ بنانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے اس کے لیے قوم کو بھی چاہیے کہ وہ حکومت کا ساتھ اس طرح دیں کہ وہ اپنے گھروں تک اپنے آپ کو محدود کرلیں لاک ڈاؤن شوقیہ عمل نہیں پوری دنیا اس وقت لاک ڈاؤن کی زندگی بسر کررہی ہے۔