رشوت لینے کا معاملہ،سابق چیف انجینئر ایل ای اے کو آخری طلبی نوٹس

  رشوت لینے کا معاملہ،سابق چیف انجینئر ایل ای اے کو آخری طلبی نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)سابق مشیر وزیراعلی وکنٹریکٹر شفقت حسنین پاندہ سے 32لاکھ روپے رشوت لینے کا معاملہ۔اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر اسرار سعید خان کوطلبی کا آخری نوٹس جاری کردیا۔اینٹی کرپشن نے اسرار سعید کو 14مئی کو پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دے دیا۔سابق مشیر وزیراعلی پنجاب شفقت حسنین پاندہ نے تعمیراتی کام دلوانے کی مد میں اسرار سعید پر رشوت وصول کرنے کاالزام عائد کیا تھا۔اسرار سعید نے کام دلوانے کی مد میں 32لاکھ روپے رشوت لی:سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب شفقت پاندہ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمد عباس عامر نے سابق چیف انجنیئر ایل ڈی اے 14مئی صبح 10بجے کنال برگ سوسائٹی آفس میں طلب کیا۔