کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے واضح پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، عزیز الرحمن چن

      کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے واضح پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، عزیز ...

  

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر موثر انداز میں کورونا وائرس ختم کرنے کے لئے واضح پالیسی بنانے کی ضرورت ہے لیکن تحریک انصاف ہر معاملے میں سولو فلائیٹ کی طلب گار رہتی ہے وفاقی حکومت ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا پر الجھن کا شکار نظر آتی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام پارلیمنٹ سے کورونا کے روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کی توقع رکھتی ہے۔

لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہے انہوں نے کہاکہ عوام حکومت سے سیاسی شور شرابہ کے بجائے عملی اقدامات کی توقع رکھتی ہے، عوام میں فاصلے رکھنے پر سختی سے عمل کروایا جائے، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کو حفاظتی کٹس سے لیس کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -