مسلم لیگ (ق) حکومت کیساتھ کھڑی ہے،ہمایوں اختر خان

  مسلم لیگ (ق) حکومت کیساتھ کھڑی ہے،ہمایوں اختر خان

  

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے کہ اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور بطور اتحادی آپس میں جو بھی معاہدے ہیں انہیں نبھایا جائے گا، حکومت کا نیب پر کوئی اثر و رسوخ نہیں،ابھی نیب قانون پر بات ہو رہی ہے اور اس کا کریڈٹ بھی تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے،حکومت کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت کی بحالی کیلئے موثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود عوام کیلئے بڑے امدادی پیکیجز کا اعلان کیا ہے۔

،حکومت نہ صرف نئے پیکیجز شروع کررہی ہے بلکہ ان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لے رہی ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کے اتحاد ی مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت اور اتحادیوں کے جو بھی معاہدے ہیں انہیں نبھایا جائے گا اور ہم ملک و قوم کی بہتری کیلئے ساتھ چل رہے ہیں۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ شیخ رشید سینئر پارلیمنٹرین ہیں اور پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں اوران کا اپنا منفرد سٹائل ہے، یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ انہیں کس طرح لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کی توجہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، اس کے تدارک، کمزور طبقات کی مدد اور معیشت سے جڑے ہوئے شعبوں کو مالی معاونت کے ذریعے سہارا دینا ہے اور اس حوالے سے حکومت موثر پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، حکومت نے نا مساعد کے باوجود عوام سمیت ہر شعبے کے لئے بڑے پیکیجزکااعلان کیا ہے اور ان پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس وباء سے جلد چھٹکارا دے تاکہ معمولات زندگی بحال ہو سکیں اور معیشت کا پہیہ اپنی پوری رفتار سے گھوم سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -