دبئی میں پھنسے مزید 282پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

دبئی میں پھنسے مزید 282پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)دبئی میں پھنسے مزید 282مسافروں کو قومی ایئر لائنزکی 2خصوصی پروازوں کے ذریعے فیصل آباد منتقل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8222کے ذریعے 142مسافروں کو دبئی سے فیصل آباد منتقل کیا گیا۔ فیصل آباد ایئرپورٹ پر اے سی سمندری فیصل سلطان نے ریسیو کیا مسافروں میں لاروا کوٹ آزاد کشمیر کے رہائشی محمد مشتاق کی میت بھی شامل تھی ابوظہبی میں قیام کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔ 112مسافروں کو جی سی یونیورسٹی نیو کیمپس قرنطینہ سنٹر اور 30مسافروں کو مختلف ہوٹلز میں رکھا گیا ہے دوسری خصوصی پرواز سے رات گئے مزید 140مسافروں کو فیصل آباد منتقل کیا گیاہے جن کو قرنطینہ سنٹر اور ہوٹلز میں رکھا گیا ہے۔

وطن واپسی

مزید :

صفحہ آخر -