خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مزیدتین ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے مزیدتین ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

پشاور (این این آئی)خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مزید تین ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اتوارکو ڈاکٹر ظفر آفریدی کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے 25 اہلکار اب تک کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے 10 ڈاکٹر9 نرسز اور6 دیگراہلکار متاثر ہوئے ہیں۔ڈاکٹر ظفر آفریدی نے کہا کہ اسپتال میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 23 لوگ انتقال کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتقال کرنے والوں میں سے 14 افراد کا تعلق پشاور سے تھا۔

ڈاکٹر کورونا

مزید :

صفحہ آخر -