افغانستان،راشن کی تقسیم پر ہنگامہ،2 پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد ہلاک

افغانستان،راشن کی تقسیم پر ہنگامہ،2 پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد ہلاک

  

ہرات(آن لائن) افغانستان کے وسطی غور صوبے میں گزشتہ روز سرکار ی سطح پرخوراک عطیہ کرنے کی تقریب میں جان لیوا تصادم کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار وں سمیت دیگر افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق۔ غور کے صوبائی کونسل کے نائب سربراہ عبد الرحمن اکشان نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ امداد وصول کرنے کے لئے قطار میں کھڑے کچھ افراد نے یہ سمجھ کر مظاہرہ کیا کہ غریب خاندانوں میں غیرمنصفانہ طور پر اشیائے خوردونوش تقسیم ہورہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کئی مظاہرین نے گورنر کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ان کے اور جائے وقوعہ پر موجود پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔

تصادم

مزید :

صفحہ آخر -