کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے پہلے پروگرام کا افتتاح آج ہوگا

    کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے پہلے پروگرام کا افتتاح آج ہوگا

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر براے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم آج اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے شہری کچی آبادیوں میں کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے پہلے پروگرام کا افتتاح کریں گے۔اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ پروگرام کا مقصد شہری کچی آبادیوں میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنا اور مقامی لوگوں کو وائرس کے معاشی اثرات سے عہدہ برا ہونے کے لئے بااختیار بنانا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارے کے پاکستان میں کنٹری مینجر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور متعلقہ فریقوں کے تعاون سے پروگرام کا ملک بھر میں آغاز کیا جائیگا۔ عوام میں آگاہی، آمدن کے ذرائع کے مواقع کی فراہمی، استعدادکار بڑھانا، اہم چیلنجوں کا فوری جائزہ اور شہری کچی آبادیوں کے مسائل اس پروگرام کے اہم پہلو ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -