سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج سے 3 مختلف ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کریں گے

        سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج سے 3 مختلف ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کریں ...

  

لاہور(آئی این پی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج 11 مئی سے 15 مئی تک تین مختلف ڈویزن بنچ کیسز کی سماعت، سپریم کورٹ ایلویٹ ہونے کے بعد جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پہلی مرتبہ دو رکنی بنچ کی صورت میں لاہور رجسٹری میں ریگولر کیسز سنیں گے۔ججز روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گیارہ سے پندرہ مئی تک ڈویزن بنچ نمبر ایک میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی لاہور رجسٹری میں پہلی سماعت ہوگی ڈویزن بنچ نمبر دو جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ پر مشتمل مشتمل ہوگا جبکہ ڈویزن بنچ نمبر تین میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی پیشی لسٹ جاری کرکے فریقین کو بھی نوٹس جاری کررکھے ہیں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران کورونا وائرس بچا کے حوالے سے وکلا اور سائلین کو سینی ٹائزر اور ماسک کے استمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے بیٹھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

کیسز سماعت

مزید :

صفحہ آخر -