گڈاپ، دو لڑکیاں پانی بھرتے ہوئے ڈیم میں ڈوب گئیں

گڈاپ، دو لڑکیاں پانی بھرتے ہوئے ڈیم میں ڈوب گئیں

  

کراچی (این این آئی) کراچی کے علاقے گڈاپ کی یونین کونسل 3موئیدان کی رہائشی دو لڑکیاں حب ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آ پ کے تحت لڑکیوں کی لاشیں نکال لیں۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ کی یونین کونسل 3موئیدان کھار سینٹر گوٹھ محمد خاصخیلی کی رہائشی دو لڑکیاں 24سالہ مکھان زوجہ محمد شفیع اور 12 سالہ سمیرہ اتوار کوحب ڈیم سے پانی بھرنے کے لئے گھر سے گئی تھیں حب ڈیم میں پاؤں پھسل جانے کے باعث ایک لڑکی ڈیم کے پانی ڈوب گئی جسے بچانے کی کوشش میں دوسری لڑکی بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گئی،مقامی لوگوں نے اپنے آپ کے تحت دونوں لڑکیوں کی لاشیں نکال لی۔یاد رہے کہ اسی گوٹھ میں 5 ماہ پہلے3 بچے زہریلا پانی پینے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ اراکین اسمبلی کی جانب سے آج تک یہ وعدہ پورا نہیں ہو سکا ہے۔ یہاں کی غریب آبادی آج بھی صاف پینے کے پانی سے محروم ہے۔

بچیاں ڈوب گئیں

مزید :

صفحہ آخر -