کراچی،کروڑوں روپے کی جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار

  کراچی،کروڑوں روپے کی جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے کروڑوں روپے کی جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی جعلسازی میں ملوث جعلساز کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مشہود عرف جہانگیری لوگوں سے میڈیکل کالج میں داخلے کے نام پر پیسے لے کر غائب ہوگیا تھا،گرفتار ملزم خود کو محکمہ ایجوکیشن کا اہلکار ظاہر کرکے جعلی ڈگریاں اور دیگر دستاویزات بنوانے کے نام پر رقم بٹورتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والا محکمہ ایجوکیشن کا کارڈ بھی جعلی ہے، ملزم سے مزیفد تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ملزم گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -