بلوچستان پاکستان کا حصہ تھا،ہے اور رہیگا، گہرام بگٹی

بلوچستان پاکستان کا حصہ تھا،ہے اور رہیگا، گہرام بگٹی

  

کوئٹہ (آئی این پی) سردار اکبر بگٹی کے پوتے گہرام بگٹی نے بھارتی میڈیا کا زہریلا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری جان اور شان ہے، بلوچستان پاکستان کا حصہ تھا،ہے اور رہے گا اور بلوچ خون کے آخری قطرے تک بلوچستان کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی میڈیا کے زہریلے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ڈیرہ بگٹی سے رکن صوبائی اسمبلی اور اکبر خان بگٹی کے پوتے گہرام بگٹی نے کہا کہ پاکستان سے جتنی محبت بلوچ قوم کرتی ہے اتنی کوئی نہیں کرتا،بلوچ قوم نے پہلے بھی پاکستان کے لیے قربانیاں دیں اور اب بھی دیں گے اور بلوچ قوم خون کے آخری قطرے تک بلوچستان کا دفاع کرے گی،پاکستان ہماری جان اور شان ہے۔گہرام بگٹی نے کہا کہ جب تک زندہ ہیں تب تک پاکستان کا دفاع کریں گے،بھارت کشمیر کی فکر کرے کیونکہ کشمیر بنے گا پاکستان۔اپنے ویڈیو پیغام میں رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا ہمیں مدعو کرے تو اْنہیں جواب مل جائے گا۔

گہرام بگٹی

مزید :

صفحہ آخر -