ممنوعہ اشیا کی بذریعہ فر یٹ اورکارگو ٹرین ترسیل روکنے کیلئے چھاپوں کا فیصلہ

  ممنوعہ اشیا کی بذریعہ فر یٹ اورکارگو ٹرین ترسیل روکنے کیلئے چھاپوں کا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) فر یٹ اورکارگو ٹرین کے ذریعے ممنوعہ اشیا کی ترسیل کا معاملہ، محکمہ ریلوے کا ممنوعہ اشیا کی ترسیل کے خاتمہ کیلئے سامان کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ پر ہفتہ وار چھاپوں کا فیصلہ، یف مارکیٹنگ منیجر ریلوے نوید مبشر نے تمام ڈویژنز کو مراسلہ جاری کر دیا۔ریلوے ڈویژنل کمرشل آفیسر، ڈپٹی مارکیٹنگ منیجر اور سی ایم آئی فریٹ وگارگو کی مشترکہ ٹیمیں ٹرینوں کی ہفتہ وار مانیٹرنگ کریں گی۔ لاہور سمیت ملک کی ساتوں ریلوے ڈویژنز کو ہدایات دے دی گئیں۔مراسلے کے مطابق چھاپوں کی انسپکشن رپورٹس ہر مہینے کی پانچ تاریخ کو ہیڈکوارٹر بھجوانا لازمی قرار دیا گیا ہے فریٹ اور کارگو ٹرین کے ذریعے ممنوعہ، آتش گیر اور خطرناک اشیا کی ترسیل رپورٹ ہوئی ہے، جو کمرشل مینوئل کے منافی ہے۔

چھاپے فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -