وائٹ ہاؤس میں ماسک نہ پہننے کا نتیجہ،ٹرمپ کاذاتی ملازم کورونا کا شکار

      وائٹ ہاؤس میں ماسک نہ پہننے کا نتیجہ،ٹرمپ کاذاتی ملازم کورونا کا شکار

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر اور نائب صدر کے دو قریبی ساتھیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاوس میں ماسک پہننے کی پالیسی لازمی قرار دینے سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے۔جن دو اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، ان میں فوج سے تعلق رکھنے والے صدر ٹرمپ کے خدمت گار اور نائب صدر کی ترجمان کیٹی ملر شامل ہیں۔امریکی صدر اور نائب صدر سمیت وائٹ ہاؤس کے تمام عہدے دار کورونا کی وبا کے دوران ماسک پہننے سے گریزاں رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں اہلکاروں میں کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد وائٹ ہاؤس کے سینیئر افسران میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ ویسٹ ونگ میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننے کی پالیسی لازمی قرار دی جائے یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس

مزید :

صفحہ آخر -