گلگت بلتستان میں لفظ ”بھارت”بدترین لفظ ہے، ترجمان گلگت بلتستان

  گلگت بلتستان میں لفظ ”بھارت”بدترین لفظ ہے، ترجمان گلگت بلتستان

  

گلگت(این این آئی) گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں لفظ ”بھارت”بدترین لفظ ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت کی دلچسپی گلگت بلتستان پر بڑھ رہی ہے، یہاں کے موسم کے حال بیان کرنا بھارت کا کیا کام ہے؟۔انہوں نے کہا کہ جی بی کے لوگوں نے تہتر برس قبل مودی کی نسل کو بھگایا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہماری پہلی و آخری منزل ہے، گلگت بلتستان کا بچہ بچہ ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو موسمی نقشہ جات میں شامل کرنے کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کردیا تھا۔

، ترجمان گلگت بلتستان

مزید :

صفحہ آخر -