کوہستان،سحری میں ٹھنڈا کھانا دینے پر بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

    کوہستان،سحری میں ٹھنڈا کھانا دینے پر بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

  

مانسہرہ(این این آئی)کھاناٹھنڈا کیوں دیا۔کوہستان کولئی پالس میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق میں کوہستان میں واقع گاں کولئی پالس میں سحری کے وقت جب شوہر کو ٹھنڈا کھانادیاگیا تو سید صفا ولد قمردین نے غصہ میں آ کر اپنی بیوی مسمات(ف)کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔قتل کی وجہ بیوی کی جانب سے ٹھنڈا کھانا دیئے جانا بتائی جارہی ھے۔واقعہ کے بعد قاتل موقع سے فرار ھونے میں کامیاب ھوگیا۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران قاتل کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

بیوی قتل

مزید :

صفحہ آخر -