نواز دور میں پاکستان بڑی معیشتوں جی 20میں شامل ہونیوالا تھا، علی ڈار

نواز دور میں پاکستان بڑی معیشتوں جی 20میں شامل ہونیوالا تھا، علی ڈار

  

لندن(آئی این پی) سابق وزیر خزانہ اسحاق دار کے صاحبزادے علی ڈار نے کہا ہے نواز شریف دور میں عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے 2030 ء تک پاکستانی معیشت دنیا کی بیس بڑی معیشتوں یعنی جی 20 میں شامل ہونے کی باتیں کی جا رہی تھیں، پوری دنیا پاکستان کے بارے میں مثبت رائے رکھی ہوئی تھی اور ہمارے ملک کو کیس اسٹیڈیز کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو واپس ترقی کی ان راہوں پر ڈال دے جن پر چل کر ہم 2030ء تک دنیا کی20 بڑی معیشتوں یعنی جی 20 میں شامل ہونے کے قابل ہو جائیں۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی ڈار نے ایک پاکستانی شہری کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اسحاق ڈار کی جانب سے ملکی معیشت کے بہتری کیلئے کی جانیوالی کوششوں کی تعریف کرنے اور نواز شریف کے دوبارہ وزیر اعظم اور اسحاق ڈار کی دوبارہ بطور وزیر خزانہ بننے کی خواہش کا جواب دیتے ہوئے کہا اسحاق ڈار کے دور میں ڈالر کم ترین سطح اور ملکی معیشت بہترین سمت میں گا مز ن تھی تاہم اب موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب ڈالر بلند ترین سطح اور ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ اسحاق ڈار نواز شریف کی ٹیم کا سہرا تھے جس طریقے سے انہوں نے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا تھا ان کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

علی ڈار

مزید :

صفحہ آخر -