ڈبلیو ایچ او ہرکورونا ہلاکت پرحکومت کو 3 ہزار ڈالر دے رہا ہے،نبیل گبول

ڈبلیو ایچ او ہرکورونا ہلاکت پرحکومت کو 3 ہزار ڈالر دے رہا ہے،نبیل گبول

  

اسلام آباد(آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کورونا سے مرنے والے ہر مریض کے بدلے وفاقی حکومت کو 3 ہزار ڈالر دے رہا ہے اس لئے طبعی اموات کو بھی کورونا مریض ظاہر کر دیا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت نے سندھ میں زبردستی لاک ڈاؤن کھلوایا، نتائج کی ذمہ داری بھی وفاق پر ہو گی، کورونا کیسز کی تعداد دو گنا ہوئی تو سندھ حکومت اپنی مرضی کرے گی اور وفاق کی بات نہیں مانیں گے۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں زبردستی لاک ڈاؤن کھلوایا ہے وفاقی حکومت کی ہدایت پر آج پیر سے لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں اب جو بھی نتائج ہوں گے اس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہو گی۔سندھ حکومت بیس مئی تک کیسز کی تعداد کو دیکھے گی اگر کورونا کیسز کی تعداد دگنی ہو گئی تو سخت لاک ڈاؤن کریں گے۔ سندھ حکومت اپنی مرضی کے فیصلے کرے گی اور وفاق کی بات نہیں مانے گی۔ اگر سندھ حکومت بروقت لاک ڈاؤن نہ کرتی تو کورونا کیسز کی تعداد اب تک تین لاکھ تک پہنچ چکی ہوتی اور جس رفتار سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو پاکستان میں کسیز کی تعداد جلد دو لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -