حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، اپوزیشن بھی کورونا پر ہمارا ساتھ دے: چودھری سرور

  حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، اپوزیشن بھی کورونا پر ہمارا ساتھ دے: ...

  

لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کرونا کیخلاف جنگ میں حکومت کیساتھ ایک پیج پر آنا چاہیے‘ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے نیب سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے‘وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کا محور ملکی ترقی اور خوشحالی ہے‘بزنس کیمونٹی کورونا بحران کی وجہ سے خود مشکل میں ہونے کے باوجود غر یب خاندانوں کی بھر پور مدد کر رہی ہے انشاء اللہ ہم سب ملکر کام کر یں گے تو کورونا جیسے بحران سے بھی نمٹنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ وہ اتوار کے روز گو ر نر ہاؤس لاہور میں نامور صنعتکار خالد ممتاز قاضی اور ڈیسکون کے سی ای اوعمران قر یشی کی جانب سے 3ہزار لیٹر ڈس انفیکشن کیمیکل کا عطیہ دینے کی تقر یب سے خطاب اور تحر یک انصاف کے اراکین میاں وحید‘چوہدری خالد محمود گجر‘ندیم بٹ سے ملاقات کے موقعہ پر گفتگو کررہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس وقت کرونا پاکستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج بن چکا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کر نے کیساتھ سب کو متحد بھی ہو نا پڑیگا اس لیے ہم کہتے ہیں اپوزیشن کو چاہیے وہ سیاسی فائدے کی بجائے ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسی بنائے اور کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کے تمام تر فیصلے ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ کورونا بحران کی وجہ سے پاکستان کی بزنس کیمونٹی اس وقت بہت سے مسائل کا شکار ہے لیکن اسکے باوجود بزنس کیمونٹی کورونا بحران سے بے روزگا ر ہونیوالے غر یب خاندانوں میں راشن کی فراہمی کیلئے بھی بھر پور کام کر رہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں جو بھی لوگ غر یبوں کی مدد کیلئے آگے آئیں گے انکے نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیں گے اور انسانیت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں ہوسکتی۔

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -