کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین، پمز اسلام آباد میں پولیس کی سلامی

کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین، پمز اسلام آباد میں پولیس کی ...

  

اسلام آباد(این این آئی) کورونا کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹر کو خراج تحسین کرتے ہوئے پمز ہسپتال میں اسلام آباد پولیس نے سلامی دی،میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیر بھی سلامی کی تقریب میں شامل تھے۔پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف پہلے دن سے کرونا کے خلاف صف آرا ہے،پمز کے ہیلتھ ورکرز سہولیات کی عدم موجودگی کے باوجود کورونا کے خلاف سیای پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں،پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں،کورونا وائرس پمز کے ڈاکٹرز کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔

سلامی

مزید :

صفحہ آخر -