پی آئی اے کی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے نادرا کاؤنٹر قائم

پی آئی اے کی ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے نادرا کاؤنٹر قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)حکومت پاکستان کی ہدایت پر نادرا نے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں 10میگاسنٹرز میں پی آئی اے کی ٹکٹ کے حصول کیلئے کاؤنٹر قائم کر دیئے ہیں یہ اقدام بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے اٹھایا گیا ہے بیرون ممالک میں ایسے پاکستانی بھی شامل ہیں جن کے پاس واپسی کے لئے رقم موجود نہیں ہیں مشکلات میں گھرے ان پاکستانیوں کے لئے نادرا کے 10میگا سنٹرز میں پی آئی اے کے کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں جن پر ا ن کے عزیز و اقارب مقامی پاکستانی براہ راست رقوم جمع کروائیں گے اور بیرون ملک پھنسے ان کے عزیز و اقارب پاکستانیوں کو ٹکٹ مل جائیگا جس کے بعد بیرون ملک پھنسے پاکستانی بآسانی پاکستان آ سکیں گے۔ ڈی جی نوید خان کی ہدایت پر فیصل آباد میں لیاقت روڈ پر میگا نادرا سنٹر‘ سمیٹ ڈی ایچ اے میگا سنٹر‘سمیت کورنگی‘نارتھ ناظم آباد کراچی‘ نادرا سینٹر اسٹیٹ لائف بلڈنگ حیدر آباد‘ میگا سنٹر لاہور‘ گوجرانوالہ‘ پشاور‘ اسلام آباد اور راولپنڈی میں قائم کئے گئے ہیں جن پر قریبی شہروں سے شہری آ کر رقوم جمع کروا کر ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔
کاؤنٹر قائم

مزید :

صفحہ آخر -